• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ شریف کے دادا کو پانچوں بچوں کی سرپرستی مل گئی

مقتولہ سارہ شریف —فائل فوٹو
مقتولہ سارہ شریف —فائل فوٹو

 والدین کے ہاتھوں قتل ہونے والی 10 سالہ سارہ شریف کے دادا کو پانچوں بچوں کی سرپرستی مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سارہ شریف کے دادا محمد شریف نے پاکستانی عدالت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بچوں کو بہترین تعلیم اور دیکھ بھال فراہم کرنا میری ذمے داری ہے۔

سارہ شریف کے قتل کے بعد اس کے بہن بھائی اگست 2023ء میں پاکستان منتقل ہو گئے تھے۔

مقتولہ سارہ کے بہن بھائیوں کی عمریں 4 سے 16 سال ہیں۔

واضح رہے سارہ کی تشدد زدہ لاش 10 اگست 2023ء کو ووکنگ میں اس کے گھر سے ملی تھی۔

بچی سارہ کے قتل کے جرم میں والد عرفان کو 40 برس، سوتیلی ماں کو 33 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ چچا فیصل کو موت کا سبب بننے یا اسے روکنے میں ناکامی پر 16 برس قید کی سزا ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید