• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج کا قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو خراج تحسین

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلح افواج نے پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے لاہور میں حفیظ جالندھری کے مزار پر سلامی پیش کی۔

ادھر پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جی ایچ کیو اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، قومی پرچم فضا میں بلند کیا گیا، اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید