• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کے یومِ آزادی کا جشن

پاکستان کے یومِ آزادی کا جشن مقبوضہ کشمیر میں بھی منایا گیا، جہاں قابض بھارتی فورسز کی سخت نگرانی کے باوجود کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان بھر کی طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی پاکستان کی آزادی کا جشن منایا گیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے بھی پاکستان کے ساتھ یوم آزادی منایا۔ 

قابض بھارتی فورسز کی سخت نگرانی کے باوجود کئی علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے جبکہ کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کیے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھی جاری کیے۔

حریت رہنماؤں نے پاکستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر پاکستان میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ 

کے ایم ایس کے مطابق کشمیری کل بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید