• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے جلسے سے لوگوں کو مفت میں انٹرٹینمنٹ ملتی ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی باتوں پر ہنسا ہی جا سکتا ہے، وہ جلسہ کریں تو لوگوں کو مفت میں انٹرٹینمنٹ مل جاتی ہے۔

وزیرِ اعلی سندھ اور وزیر صحت سندھ نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، مراد علی شاہ نے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی لوگوں کی تفریح کے لیے میلہ لگاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 75 سال پہلے آزادی ملی تھی، عمران خان کون سی آزادی کی بات کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کے اطراف ڈرینج کا مناسب نظام نہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پولیو سے جلد چھٹکارا حاصل کریں۔

قومی خبریں سے مزید