• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں اس سال ساڑھے 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد رقبے پر جنگلات جل گئے

موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی کے باعث یورپ میں اس سال اب تک 6 لاکھ 60 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبے پر موجود جنگلات جل چکے ہیں۔ یہ اعدادوشمار یورپی یونین کے فائر مانیٹرنگ یونٹ نے جاری کیے ہیں۔

یورپین فاریسٹ فائر انفارمیشن سسٹم (EFFIS) کے مطابق اس سال کے آغاز سے لے کر ابتک یورپ اور اس کے ملکوں میں ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ پر پھیلے ہوئے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی فائر مانیٹرنگ یونٹ نے اتھارٹیز کو خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی خشک سالی کے باعث مزید جنگل آگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

مانیٹرنگ یونٹ کے مطابق اس حوالے سے فرانس بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔ جہاں صرف گذشتہ اختتام ہفتہ پر اس کے جنوب مشرقی علاقے میں پائن کے ہزاروں ہیکٹر کے جنگلات راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید