• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن سے قبل نواز شریف ضرور واپس آئینگے، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل نواز شریف ضرور واپس آئیں گے، نواز شریف کے ستمبر میں آنے کی میرے پاس معلومات نہیں ہیں، جاوید لطیف کے پاس کوئی ایکسکلوسیو معلومات ہوں تو کچھ نہیں کہہ سکتا،عمران خان مینار پاکستان سے ہاکی اسٹیڈیم میں سکڑچکے ہیں، جلسہ انتخابی کارکردگی کا پیمانہ نہیں ہوتا ہے، ایسی جماعتیں ہیں جو انتخابات میں ایک سیٹ نہیں جیت سکتیں لیکن بڑے جلسے کرسکتی ہیں،سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میرنے کہا کہ شہباز گل کے معاملہ پر پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان محاذ آرائی چل رہی ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو عمران خان کا بیانیہ متاثر ہوگا،سابق سفیر برائے امریکا اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں آج تک ہر حکومت نے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کی کوشش کی لیکن امریکا مخالف جذبات کو عوامی مقبولیت حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نیازی چوری پکڑے جانے کے بعد بوکھلاگئے ہیں، یہ ادلے بدلے کا نہیں قانون کی بالادستی کا معاملہ ہے، عمران خا ن نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممنوعہ ذرائع سے فارن فنڈنگ حاصل کی، عمران خان بیرون ملک پاکستانیوں سے خیرات کے نام پر رقم اکٹھی کر کے پارٹی کا دھندا چلاتے رہے، عمران خان باہر سے فنڈز حاصل کر کے پاکستان میں انتشار کے ایجنڈے پر کام کرتے رہے، الیکشن کمیشن نے طویل ترین انکوائری کے بعد عمران خان کے جرائم مرتب کیے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ملک میں بدامنی اور وفاق سے محاذ آرائی کی صورتحال پیدا کررہی ہے، ہم اس معاملہ پر کوئی انتہائی قدم اٹھانا نہیں چاہتے ہیں، پرویز الٰہی کو یقیناً پتا ہوگا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی حدود کیا ہوتی ہیں، الیکشن سے قبل نواز شریف ضرور واپس آئیں گے، نواز شریف کے ستمبر میں آنے کی میرے پاس معلومات نہیں ہیں، جاوید لطیف کے پاس کوئی ایکسکلوسیو معلومات ہوں تو کچھ نہیں کہہ سکتا، نواز شریف کے معالجین جب انہیں پاکستان جانے کی اجازت دیں گے وہ آسکتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا استدلال ہے کہ وہ کوئی بھی جرم کریں ان سے سوال نہیں کیا جاسکتا، یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان پانچ سال جھوٹے سرٹیفکیٹ دیتے رہے۔
اہم خبریں سے مزید