• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ "ڈارلنگز" میں مرکزی کردار نبھانے کے خواہشمند تھے، وجے ورما

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار وجے ورما نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان بھی فلم ڈارلنگز میں حمزہ کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند تھے۔ 

حال ہی میں اپنی فلم ڈارلنگز کی کامیابی کا سرور لینے والے وجے ورما نے بتایا کہ وہ اس فلم کے لیے وہ کردار نبھانے میں ڈر رہے تھے جسے ناظرین صرف نفرت کی نگاہ سے دیکھیں۔ 

اداکار کے مطابق وہ شاہ رخ خان تھے، جن کی جانب سے دلچسپی ظاہر کرنے پر ان کی حمزہ کے کردار کو نبھانے میں ہمت بندھی۔ 

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران وجے ورما کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے ان سے کہا تھا کہ اگر وہ نوجوان ہوتے تو اس فلم میں حمزہ کا کردار ضرور نبھاتے۔ 

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 1993 میں ریلیز ہونے والی فلموں ڈر اور بازیگر جبکہ 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈپلیکیٹ میں منفی کردار نبھائے جو انتہائی مقبول بھی رہے۔ 

فلم ڈارلنگز میں حمزہ کا کردار بھی منفی ہی ہے، حمزہ ایک ایسا شوہر ہے جو نشے کی حالت میں اپنی اہلیہ سے مار پیٹ کرتا ہے اور اپنی شادی شدہ زندگی خود ہی اجیرن کی ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید