• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان سے جھگڑے کیوں ہوتے ہیں؟ کرینہ کپور نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے انکشاف کیا ہے کہ کام میرے اور شوہر سیف علی خان کے رشتے کو متاثر کرتا ہے۔

45 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی آنے والی فلم ’دائرہ‘ سے متعلق گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک ہی پیشے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے کام سے متعلق گفتگو میری اور سیف کی لڑائی کا سبب بن جاتی ہے۔

کرینہ نے کہا کہ ہم اکثر لڑ پڑتے ہیں، گھر میں دو اداکار ہوں تو ان کا لڑنا لازمی ہے، ممکن ہے مجھے ان کا کوئی پرومو پسند نہ آئے یا انہیں میرا پرومو پسند نہ آئے، اس معاملے میں ہم دونوں کے انداز کافی مختلف ہیں، میں زیادہ تر فطری کام کرتی ہوں، جبکہ سیف تیاری کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیف زیادہ مطالعہ کرتے ہیں اور کردار میں زیادہ گہرائی سے اترتے ہیں، جبکہ میں چاہتی ہوں کہ بس ضرورت کے مطابق خود کو آن اور آف کرتی رہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ اپنی آنے والی فلم دائرہ کے ساتھی اداکار پرتھوی راج سوکمارن کے ہمراہ ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک تھی۔

میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دائرا میں کرینہ کپور ڈی سی پی اجونی کوہلی جبکہ پرتھوی راج سوکمارن ڈی سی پی رامن کمار کے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرائم تھرلر فلم دائرہ 18 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید