امریکی ریاست وائیومنگ کے پرائمری الیکشن میں سابق صدر ٹرمپ کی شدید مخالف ری پبلکن رکن کانگریس لز چینی کو شکست ہوئی ہے۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق پرائمری الیکشن میں لز چینی کے مدمقابل ٹرمپ کی حمایت یافتہ ہیریئٹ ہیگمین کامیاب ہوئی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق لز چینی کو پرائمری الیکشن میں کئی دہائیوں کی بدترین شکست کا سامنا ہوا ہے۔
لز چینی کو پرائمری میں 37 پوائنٹس کے ساتھ 1968 کے بعد سے چوتھی بدترین شکست ہوئی۔ لز چینی سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کرنے والے 10 ری پبلکن ارکان میں شامل تھیں۔
لز چینی 2024 کے امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں بھی حصہ لے سکتی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق لز چینی سابق نائب امریکی صدر ڈِک چینی کی بیٹی ہیں۔