امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشی گن میں کسی جہادی کو سینیٹر نہیں دیکھنا چاہتے۔
ٹینے سی ریلی سے خطاب میں انہوں نے سینیٹ کے ڈیموکریٹک امیدوار محمد ال سید پر تنقید کی اور شواہد پیش کیے بغیر محمد ال سید کو انتہا پسند جہادی کہہ ڈالا۔
ٹرمپ نے خطاب میں ایرانی قیادت پر چوٹ بھی کی۔ مجمعے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات شاندار ہے کہ وہ کوئی احمقانہ بات بھی کرتے ہیں تو آپ لوگ تالیاں بجاتے ہیں۔