• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ن لیگی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ن لیگ کے 12 رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی پولیس کی درخواست منظور کی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، سیف الملوک، ملک غلام حبیب، مرزا جاوید، خضر حیات کھگہ، راجہ صغیر، عبدالرؤف، اشرف رسول، بلال فاروق تارڑ اور رانا منان کے نام بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

رانا مشہود نے کیا کہا؟

ن لیگی رہنما رانا مشہود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے، یہ انتقامی کارروائی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس وقت میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا اس وقت میں گھر پر موجود نہیں تھا۔

پولیس کی مجسٹریف کو درخواست

اس سے قبل لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دی تھی۔

لاہور پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے، ان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے۔

قومی خبریں سے مزید