• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف کی وائرل تصاویر میں انکے لباس کے چرچے

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ان کے لباس کے چرچے شروع ہوگئے۔

کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو اور تصویر میں اداکارہ کے ہمراہ ان کی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کے ساتھ اداکار سدھانت چترویدی اور اشان خطری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز اور تصویروں میں کترینہ کیف کے لباس کی قیمت پر چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

کترینہ کیف نے پرنٹڈ شرٹ اور اسکرٹ زیب تن کیا ہوا ہے، اس سادہ سے لباس کی قیمت 24000 ہندوستانی روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔

اس تصویر کو اب تک مجموعی طور پر تقریباً دس لاکھ سے زائد صارفین پسند کر چکے ہیں جبکہ کئی صارفین کمنٹس میں کترینہ کے لباس اور اس کی قیمت پر ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید