• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامے شاہ نے لاپتہ ’سوڈھی‘ کے ڈپریشن کا شکار ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاپتہ بھارتی اداکار گروچرن سنگھ کے ساتھی اداکار سامے شاہ نے ان سے آخری مرتبہ بات چیت کا احوال بتادیا اور اپنے دوست کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ 

بھارتی میڈیا سے بات چیت میں سامے شاہ کا کہنا تھا کہ گروچرن ایسے کردار کے مالک نہیں تھے کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہوں۔ 

انکا کہنا تھا کہ میں نے گروچرن سے 4 سے 5 ماہ قبل فون پر بات کی تھی، یہ گفتگو ایک گھنٹہ جاری رہی اور اس دوران وہ مجھے حوصلہ دلاتے رہے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے حوالے سے بات کرتے رہے۔

سامے کا کہنا تھا کہ جب میں نے ان سے بات چیت کی تھی اس وقت وہ خوش تھے، مجھے یقین نہیں ہورہا کہ لوگ انکے بارے میں یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔

واضح رہے کہ سامے شاہ مقبول سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں جونیئر سوڈھی کا کردار نبھایا تھا۔ 

خیال رہے کہ اسی سٹکام کے کردار (روشن سنگھ سوڈھی) سے شہرت پانے والے اداکار گروچرن سنگھ گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہیں۔

انکے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 50 سالہ گروچرن سنگھ 22 اپریل کو صبح ساڑھے 8 بجے ممبئی کیلئے گھر سے نکلا تھا، وہ نا تو ممبئی پہنچا اور نا ہی واپس گھر آیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید