پاکستان نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے فوج فراہم کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں فٹبال ورلڈکپ کے لیے سیکیورٹی معاہدے کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے فوجی اہلکار بھیجے گا، اس سلسلے میں دوحا اور اسلام آباد کے درمیان طے معاہدے کی سمری کابینہ نے منظور کرلی ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف منگل کو قطر کے دورے پر جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ قطر میں رواں سال نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ ہورہا ہے۔