لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں مخالفین کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار 1 شخص جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق مقتول رانا صلاح الدین زمیندار تھا اور اس کی زمین کے تنازع پر رانا رفیق اور دیگر سے دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔
مقتول رانا صلاح الدین پر رانا رفیق کے بیٹے کے قتل کا الزام تھا۔
مقتول رانا صلاح الدین کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی بیوی عابدہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزم رانا رفیق اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔