تھائی لینڈ میں آئینی عدالت نے ملک کے وزیراعظم کو معطل کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق تھائی عدالت نے وزیراعظم کی 8 سالہ مدت کی حد پر نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔
وزیراعظم کے عہدے کی مدت سے متعلق درخواست مرکزی اپوزیشن جماعت نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم کے عہدے کی 8 سالہ مدت مکمل ہوچکی ہے۔
پریوتھ چان اوچا نے 2014 میں منتخب حکومت کا تختہ الٹا کر عہدہ سنبھالا تھا، وہ 2019 میں فوج کے تیار کردہ آئین کے تحت ہونے والے انتخابات کے بعد سویلین وزیر اعظم بنے تھے۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم کے عبوری وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں عام انتخابات اگلے سال مئی میں ہونا ہیں۔