وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری محکموں کو اپنے اسپورٹس کے شعبے بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس پر پابندی لگائی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کھیلوں میں میڈل جیتنے والے ارشد ندیم اور دیگر کھلاڑیوں کے مطالبات پورے کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس پر پابندی ختم کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹس محنت کریں اور کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں، آپ کی کامیابیوں سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے والوں پر قوم کو فخر ہے، کھلاڑیوں نے میڈلز جیت کر قومی پرچم بلند اور پاکستان کا نام روشن کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔