• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کھلاڑی شاہین آفریدی سے ملنے پہنچ گئے

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ملاقاتیں جاری ہیں۔

ایشیا کپ کیلئے خطے کی ٹاپ ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں۔ اس دوران روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کی آپس میں ملاقاتیں بھی ہورہی ہیں۔

گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران شاہین آفریدی آرام کررہے تھے، اس دوران انڈین ٹیم کے کھلاڑی ان سے ملنے آگئے۔ ویرات کوہلی، شریاس ایئر، یوزویندرا چاہل اور کے ایل راہول نے شاہین سے ملاقات کر کے ان سے فٹنس کا پوچھا اور جلد واپسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے درمیان بھی خوشگوار ملاقات ہوئی۔

گزشتہ روز بابر اعظم اور کوہلی کی ملاقات کو دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے سراہا تھا۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 اگست سے شروع ہورہا ہے، جس کیلئے پاکستان اور بھارت سمیت 6 ٹیمیں دبئی میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم کو شاہین آفریدی کی خدمات حاصل نہیں تاہم وہ ری ہیب کیلئے ٹیم کے ساتھ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید