• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے عمران خان کو قصور وار قرار دیدیا

لاہور (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی 9؍مئی کے 8؍ مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی قصور وار قرار دیدیا۔ چھ صفحات پر مشتمل فیصلےمیں کہاگیا کہ زمان پارک میں تیار کی گئی سازش کے گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں، پراسیکیوشن کے پاس بانی پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز ی کی ہدایات کے آڈیو اور بصری ثبوت موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے ایک سازش تیار کی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر نہ صرف لیڈران بلکہ ان کے کارکنان اور حمایتیوں نے بھی سختی سے عمل کیا، لاہور ہائیکورٹ نے اعجازِ چوہدری کی ضمانت کے فیصلے میں سازش کے حوالے سے بانی پی ٹی کے کردار پر بحث کی، انسدادِ دہشت گردی عدالت بانی پی ٹی آئی کو قصوروار پاتی ہے، پی ٹی آئی کی قیادت نے بانی پی ٹی کی ہدایات کو مسترد کرنے کا سوچا تک نہیں ۔

اہم خبریں سے مزید