• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 پارکوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے 40 لاکھ فنڈز جاری

فیصل آباد( نمائندہ جنگ) شہر کے 9 پبلک پارکس کی حالت بہتر بنانے کیلئے تقریباً 40 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ان میں سے پانچ پارکوں میں بڑے واٹر یمپ لگانے کی منظوری دی گئی ہے ۔ڈائریکٹر انجینئرنگ انجینئر چوہدری شہباز لطیف کے مطابق ذکریا پارک کی بہتری کیلئے 6 لاکھ 11 ہزار 262 روپے ،سمن آباد پارک کے الیکٹریکل ورک کیلئے 10 لاکھ 67 ہزار 641 روپے راجہ پارک میں واٹر پمپ کی تنصیب کیلئے 2لاکھ 75 ہزار روپے آئی ایس آئی پارک میں پمپ کیلئے 2لاکھ 88 ہزار 244 روپے عثمانیہ پارک نشاط آباد میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے 5 لاکھ 75 ہزار روپے ،انڈہو پارک میں 2لاکھ 39 ہزار 172 روپے ستیانہ روڈ گرین بیلٹ کیلئے 2 لاکھ 63 ہزار 642 روپے اور ڈی گراؤنڈ پارک میں واٹر پمپ لگانے پر 2 لاکھ 63 ہزار 642 روپے لاگت آئے گی ۔ اس کے علاوہ سبز گنبد والی مسجد پارک غلام محمد آباد میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے 3لاکھ 78 ہزار روپے خرچ ہوں گے ۔
تازہ ترین