• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

غیر  ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ایران اسرائیل کشیدگی روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل کا کہنا تھا کہ فریقین تنازع کو مزید ہوا نہ دیں، اس سے معاملات مزید خراب ہوں گے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

 اسرائیل ایران جنگ پر جی سی سی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا

دوسری جانب اسرائیل ایران جنگ پر خلیج تعاون کونسل کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا۔

اجلاس میں ایران اسرائیل کشیدگی اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید