• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ، 1 شخص ہلاک، 5 زخمی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی امریکی ملک پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلہ سے 1 شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے پیرو کا دارالحکومت لیما اور پورٹ سٹی کلاؤ متاثر ہوئے۔

زلزلے سے پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک 36 سالہ شخص ہلاک ہوا۔

امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 35 منٹ پر آیا جس کا مرکز بحر الکاہل میں تھا۔

زلزلے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید