• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے سے امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان

تل ابیب شہر کا ایک منظر - تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
تل ابیب شہر کا ایک منظر - تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے سے امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ امریکی سفیر کے مطابق حملے میں امریکی اہلکار محفوظ رہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانہ کو آج بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر پھر بڑا میزائل حملہ کیا اور 100 کے قریب میزائل داغ دیے جبکہ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے۔

اسرائیل کے دفاعی نظام نے کئی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حیفہ میں ایران کے میزائل حملوں سے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔

حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہوگئی ہے۔ 

اتوار کی رات بھی ایران نے اسرائیل کے متعدد مقامات پر میزائل حملے کیے تھے۔ جن سے کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔ حیفا میں ایرانی میزائل حملے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید