• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف بلوچستان، سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال میں مختلف علاقوں میں آرمی فلڈ ریلیف کیمپس اور آرمی فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یو اے این نمبر 1135 پر ملک بھر میں آرمی ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کیلئے آرمی ریلیف ہیلپ لائن 1125 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، متاثرین میں 5487 راشن کے پیکٹ اور 1200 سے زائد خیمے تقسیم کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ ریلیف سینٹر قائم کیا گیا ہے، سینٹر کا مقصد فلڈ ریلیف اقدامات کو کوآرڈنیٹ کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 25 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے، آرمی فلڈ ریلیف کورڈینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، ملک بھر میں امداد کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مالم جبہ میں سب سے زیادہ 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس وقت دریائے جہلم، راوی، چناب اور ستلج معمول کے مطابق ہیں۔

دریائے سندھ میں اٹک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید