• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کمراٹ میں پھنسے سیاح، بشکریہ فیسبک/ اسکرین گریب
کمراٹ میں پھنسے سیاح، بشکریہ فیسبک/ اسکرین گریب

کمراٹ میں پھنسے 60 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، پاک فوج نےخوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد کو نکال لیا۔

تحصیل چئیرمین ضیا الرحمٰن کے مطابق 60 سیاحوں کو کمراٹ سے ریسکیو کرکے شرینگل پہنچایا جائے گا۔

ضیاالرحمٰن نے بتایا کہ سیاح بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث کمراٹ میں پھنس گئے تھے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے سوات میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو پاک فوج نے خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد کو نکال لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے افراد کو آرمی ایوی ایشن کے 4 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نکالا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ریسکیو کیے گئے افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید