• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 170 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 575 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 68 ہزار 849 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 12 ہزار 671 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 95 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

صحت سے مزید