پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے باعث 1 مریض انتقال کر گیا۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں مزید 226 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 110 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 575 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 68 ہزار 679 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 15 ہزار 79 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 83 ہزار 294 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 ہزار 428 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں مزید 113 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 52 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں کوروناوائرس کے 69، فیصل آباد میں 14، راولپنڈی میں 12، بہاولپور، چکوال، جھنگ، ننکانہ، پاکپتن اور سیالکوٹ سے 2،2، گوجرانولہ، گجرات، مظفر گڑھ، سرگودھا، شیخو پورہ اور وہاڑی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سیکریٹری صحت پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح لاہور میں 2 اعشاریہ 7 فیصد اور فیصل آباد میں 1اعشاریہ 8فیصد ریکارڈ ہوئی ہے ۔