• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کی خبروں کے ساتھ ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں اڑان بھرتا امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 42 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 روپے کمی کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

دوسری جانب آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج صبح کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 511 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43016 ہو گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید