• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل اکٹھے کھیلیں گے، مومن ثاقب کی کوہلی سے ملاقات

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ’ایک دم سے انہوں نے جذبات بدل دیے، احساسات بدل دیے‘ اور’او بھائی مجھے مارو، مجھے مارو‘ جیسے جملوں سے مشہور ہونے والے کامیڈین و اداکار مومن ثاقب سے ملاقات کی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مومن ثاقب نے ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا سے ملاقات کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

مومن ثاقب نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ویرات کوہلی کو پاکستان کے خلاف میچ جیتنے اور فارم میں آنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماشاء اللّٰہ آپ کی فارم واپس آگئی۔

انہوں نے کہا کہ آج میں تھوڑا اداس ہوں لیکن کوئی بات نہیں فائنل اکٹھے کھیلیں گے۔

جس پر ویرات کوہلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں یہ سب چلتا رہتا ہے۔

مومن ثاقب نے ہاردیک پانڈیا سے ملاقات کی بھی ویڈیو شیئر کی اور انہیں بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں ملاقات ہو گی۔

واضح رہے کہ مومن ثاقب دنیا کی توجہ کا مرکز اس وقت بنے تھے جب 2019 میں پاکستان ورلڈکپ میں بھارت سے ہار گیا تھا۔

مومن ثاقب نے اسٹیڈیم کے باہر صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت سےشکست پر منفرد طریقے سے غم کا اظہار کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید