دادو میں سیلاب کے باعث خیرپور ناتھن شاہ سے میہڑ تک این 55 انڈس ہائی وے زیر آب آگئی۔ میہڑ سے سندھ بلوچستان اور پنجاب کی ٹریفک کو بند کردیا گیا۔
سیلابی پانی کے باعث تحصیل جوہی کا ضلع ہیڈکوارٹر سے زمینی رابط منقطع ہوگیا۔ دریائے سندھ میں سیلابی پانی سے کچے کے 300 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ سیم نالوں میں مزید 5 شگاف پڑ جانے کے بعد تعداد 12 ہوگئی ہے۔
سندھ میں سیلاب سے متاثرہ خیرپور اور دادو میں مختلف بیماریوں کے باعث 3 بچوں سمیت 5 افراد کا انتقال ہوگیا جبکہ کئی افراد دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔