• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 10 لاکھ گھر متاثر ہوئے ہیں، جن علاقوں سے پانی گزر چکا وہاں سروے شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں 300 بچوں سمیت 1ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور دیگر اشیاء کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید