• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کی نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی تجویز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت کم کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے اضافے کی درخواست کی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست بھی دی گئی۔

نیپرا حکام نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا کہ ڈیٹا کی جانچ کے مطابق 3 روپے 63 پیسے سے 4 روپے 10 پیسے فی یونٹ کمی ہو سکتی ہے۔

کے الیکٹرک حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ جولائی میں فیول پرائسز میں کمی آئی تھی، بارش کے باعث بجلی کی طلب گری تھی۔

نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے کہاکہ ہمارے پاس تو اور اطلاعات ہیں، جولائی میں تو کراچی میں بہت لوڈشیڈنگ ہوئی ہے، اس حوالے سے ہم کے الیکٹرک کے صارفین سے پوچھتے ہیں۔

اس سے قبل جون کا ایف اے سی صارفین سے 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ لیا گیا تھا۔

نیپرا حکام نے اپنے حکم میں کہا کہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید