• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم کبھی چھپتا نہیں، بھارت کا کھیل ختم ہو چکا ہے، طارق فضل چوہدری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے یوم یکجہتی کشمیر پر کہا کہ ظلم کبھی چھپتا نہیں، بھارت کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ناپاک عزائم دنیا کے سامنے بےنقاب ہوچکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے، کشمیریوں کے لیے پاکستانی یک زبان ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر کیا گیا ظلم دنیا دیکھ رہی ہے۔ کشمیری اپنا دفاع اور جارحیت سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید