• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات، کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی


فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

بسنت پر مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کیلئے بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات، کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی ہے، کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگیں بھی نہیں اڑائی جائیں گی۔

مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی ہے۔

محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق بغیر تصویر یک رنگی یا کثیر رنگی گُڈّا اور پتنگ استعمال کرنے کی اجازت ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت کارروائی کریں گے، دھاتی تار اور نائلون ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔

لاہور میں بسنت کے دوران موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازم ہے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید