• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا سفارتکاروں اور عالمی اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ


وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ 20 سے زائد ممالک کے سفارتکاروں اور عالمی اداروں کے نمائندگان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ، عالمی اداروں کے نمائندوں اور سفارت کاروں نے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

ترکمانستان، بحرین، سعودی عرب، آذربائیجان، جرمنی اور اسپین کے سفارتکاروں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ امریکا، چین، فرانس، جاپان، اٹلی، جنوبی کوریا، قطر اور ترکیہ کے علاوہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر خورشید شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سفارت کاروں کا استقبال کیا۔

سفارت کاروں اور عالمی اداروں کے نمائندگان کو سکھر ایئرپورٹ پر سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے حکام نے بریفنگ دی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سفارت کاروں اور عالمی اداروں کے نمائندگان کو پاکستان میں ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید