• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف انتقال کرگئے

سابق سوویت یونین کے سابق اور آخری صدر میخائل گورباچوف گزشتہ روز 91 برس کی عمر میں ماسکو کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ماسکو کے سینٹرل کلینیکل اسپتال کے مطابق میخائل گورباچوف ایک طویل عرصے علالت میں مبتلا تھے۔ 

رشین فیڈریشن کے اسٹاوروپول کرائی نامی شہر میں 1931 میں پیدا ہونے والے گورباچوف کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے امریکہ کے ساتھ سرد جنگ کا خاتمہ کیا۔ 

1990 میں میخائل گورباچوف کو اُن کی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔

مارچ 1985 میں سوویت یونین کا اقتدار سنبھالنے والے گورباچوف نے سرد جنگ کے خاتمہ کے ساتھ ہتھیاروں میں کمی کا معاہدہ بھی کیا اور مغربی طاقتوں کے ساتھ شراکت داری شروع کی، وہ  اگست1991 تک سوویت یونین کے صدر رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید