• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: وقت پر کھانا نہ بنانے پر والدین نے بیٹی کو قتل کردیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بھارت میں سنگدل والدین نے وقت پر کھانا نہ بنانے پر اپنی 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا۔ 

بیٹی کو قتل کرنے کے بعد والدین نے اسے جنگل میں دفن کردیا جبکہ پولیس کے سامنے اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ جمع کروائی، تاہم پولیس نے ماں باپ کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کی حراست میں والدین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے غصے میں اپنی بیٹی کو قتل کیا ہے کیونکہ وہ وقت پر کھانا بنا سکی اور نہ ہی مویشیوں کو چارہ دے سکی۔ 

ملزمان کی شناخت وشواناتھ اکا اور دلسا اکا کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے بیٹی کو رواں برس جون میں قتل کیا تھا، جبکہ انہیں دو دن قبل گرفتار کیا گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق والد نے بیٹی کو پہلے چھڑی سے پیٹا اور جب وہ بےہوش ہوکر گری تو پھر اس کے سر پر بھاری پتھر پھینک دیا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی جبکہ والدہ اس وقت گھر میں موجود تھی۔  

والدین نے لاش جنگل میں پھینک کر بیٹی کی گمشدگی کی درخواست پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید