• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ ہر فرد تک پہنچیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان تک پہنچیں گے، متاثرین کی مدد کے لیے سیاسی اور انتظامی ٹیم فیلڈ میں ہے۔

پرویز الٰہی سے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پانی کی سطح کم ہوتے ہی انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مخالفین کو سیلاب متاثرین سے زیادہ اپنی منفی سیاست بچانے کی فکر ہے، افسوس کا مقام ہے کہ بے حس مخالفین سیلاب پر بھی سیاست چمکا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید