• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کا ٹی 20 ورلڈکپ اور دورۂ بھارت کیلئے اسکواڈ کا اعلان

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دورۂ بھارت کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ستمبر میں بھارت میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، بھارت کے دورے کے بعد ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور بھارت کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم 22 اکتُوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوز ہیزل ووڈ، جوش انگلس، میچل مارش اور گلین میکسویل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹم ڈیوڈ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ میچل سویپسن اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے دورۂ بھارت میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ان کی جگہ کیمرون گرین بھارت جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید