• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بالی ووڈ فلم سے متاثر گھریلو ملازم لڑکے نے مالک کے بیٹے کو قتل کردیا

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور سیف علی خان کی 1996ء کی فلم ’تو چور میں سپاہی‘ سے متاثر ہوکر نئی دہلی میں گھر میں کام کرنے والے 17 سالہ لڑکے نے مالک کے کم عمر معذور بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن چند گھنٹوں بعد ہی پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق جب یہ گھر سے نقدی اور زیورات لیکر بہار فرار ہونے کے لیے ریلوے اسٹیشن کی طرف نکلا تو دہلی کے علاقے صفدر جنگ اینکلیو میں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

فرار سے قبل وہ اپنے پیچھے ایک سیاہ رنگ کا گلووز چھوڑ گیا، اس کا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ہی فلم میں کیا گیا تھا۔ 

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ معذور بچے کی صفائی کی وجہ سے اپنی تذلیل محسوس کرتا تھا اور اسی وجہ سے جانا چاہتا تھا کہ لیکن اس کے لیے رقم نہیں تھی۔

جب گھر کے سارے افراد مندر  گئے اور بچے کی بہن مارکیٹ گئی تو یہ واردات کی گئی اور جب بہن واپس آئی تو اس کا بھائی مرچکا تھا۔ جبکہ گھر سے زیورات، موبائل فون اور 40 ہزار روپے غائب تھے۔ 

پولیس کے مطابق ملزم گھریلو ملازم نے معذور بچے کو اس لیے قتل کیا کیونکہ اس نے اسے چوری کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید