پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر یاسر عرفات نے قومی ٹیم سے بھارت کے خلاف بھی ایسی ہی پرفارمنس کی درخواست کردی جیسی ہانگ کانگ کے خلاف دی۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو با آسانی 155 رنز سے شکست دینے کے بعد سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔
شاہینوں کے193 رنز کے جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم صرف 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، حریف ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکا، کپتان نزاکت خان 8 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔
میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے یاسر عرفات نے پوچھا کہ کیا ہم اتوار کو بھارت کے خلاف بھی اسی طرح کھیل سکتے ہیں، جس طرح آج زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔