• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی 16سالہ کوہ پیما عیشا ساجد نیپال پہنچ گئی ہیں۔

عیشا ساجد 8 ہزار 163 میٹر کی دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹھی مناسلو سر کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما مناسلو سمٹ ریکارڈ یافتہ نیپالی ماؤنٹینئر نرمل پرجا کی نگرانی میں کریں گی۔

عیشا ساجد کامیابی کی صورت میں مناسلو سر کرنےوالی کم عمر ترین کوہ پیما ہوجائیں گی، اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے ارجن واجپائی کے نام ہے۔

بھارتی کوہ پیما ارجن واجپائی نے 2011ء میں 18 سال کی عمر میں مناسلو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

پاکستانی کوہ پیما 8 ہزار میٹر سے بلند کسی چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر پاکستانی بھی ہوجائیں گی، اس سے قبل شہروز کاشف نے 17 سال کی عمر میں براڈ پیک کو سر کرکے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید