برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم لز ٹرس کو ان کی فیصلہ کن جیت مبارک ہو۔
لندن سے جاری اپنے بیان میں بورس جانسن نے کہا کہ نظام زندگی کے بحران سے نمٹنے کیلئے لز ٹرس کے پاس درست پلاننگ ہے۔ لز ٹرس کے پاس کنزر ویٹو پارٹی کو متحد کرنے کی بھی اچھی منصوبہ بندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لز ٹرس قومی اتحاد، ملکی ترقی کا عظیم کام جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ کنزر ویٹو پارٹی کے تمام ارکان لز ٹرس کا 100 فیصد ساتھ دیں۔