• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلان نصیر نے بھی ارشدیپ سنگھ کی حمایت کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر بھی تنقید کا شکار بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

 ارسلان نصیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہوں نے نوجوان بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ کے ایشیا کپ 2022ء کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران ایک اہم کیچ چھوڑنے پر بھارتی شہریوں کی جانب سے سامنے آنے والے ردِ عمل پر فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔

ارسلان نصیر نے کہا کہ’پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوچکا ہے اور مجھے اس وقت اگر کسی کی فکر ہے تو وہ معصوم ارشدیپ سنگھ کی ہے کہ اس کے ساتھ ابھی کیا سلوک ہورہا ہوگا‘۔

ارسلان نصیر نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’ویسے دیکھا جائے تو پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں میں اشیا کپ کے دوران کمال کا بھائی چارہ نظر آرہا ہے اگر پاکستان کا کوئی کھلاڑی انجرڈ ہوتا ہے تو اس کا ساتھ دینے کے لیے ایک بھارتی کھلاڑی بھی انجرڈ ہوجاتا ہے، بھئی واہ‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید