بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ پرکشش نظر آنے کا دباؤ خواتین اداکاراؤں کی طرح مرد اداکاروں پر بھی بہت زیادہ ہے۔
انھوں نے یہ بات اس موقع پر کہی جب یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ گڑ گاؤں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ راجکمار راؤ نے اپنی پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔
تاہم راجکمار نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نو برس قبل صرف فلرز کروائے تھے۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ یہاں تو ہر جگہ پاپارازی موجود ہیں تو پھر آپکو یہ بات یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی وقت جب باہر نکلیں تو آپ اچھے نظر آئیں۔
انکی حالیہ تصاویر دیکھنے کے بعد گزشتہ ہفتے یہ بحث شروع ہوئی کہ وہ کچھ بدلے بدلے نظر آرہے ہیں جس کے بعد انھوں نے پلاسٹک سرجری کروانے کی تردید کی۔