• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کا محمد رضوان کیلئے محبت کا اظہار

کولاج، فائل فوٹوز
کولاج، فائل فوٹوز

پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بھی قومی معروف کھلاڑی محمد رضوان کی سادگی اور عاجزی کی فین ہو گئی ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو میں محمد رضوان کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنی اس پوسٹ کو مختصر سا کیپشن دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بس پیار‘۔

ہانیہ عامر کی جانب سے محمد رضوان کی شیئر کی گئی ویڈیو میں کرکٹر رضوان پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپیل کر رہے ہیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید