قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا آئین اور قانون کی بالادستی ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 9 مئی ایک سازش تھی جس کا نشانہ بانی پی ٹی آئی تھے۔
انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں کہ لاہور میں چڑیا کے پر مارنے پر پولیس والا بندوق تان لیتا ہے، جناح ہاؤس پر کوئی پولیس اہلکار کیوں نہیں پہنچ سکا؟
عمر ایوب نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود مالی سال 22-2021 میں شرح نمو 6 فیصد تھی، پی ڈی ایم کے انارٹی وزیر خزانہ آئے تو شرح نمو منفی میں چلی گئی۔