لکھنو میں پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس نے ایک گینگ کے چار کارندوں کو گرفتار کیا ہے جو عنبر اسود (وہیل مچھلی کی قے) کو اسمگل کر رہے تھے۔
چھاپے کے دوران پولیس کو 4.12 کلو عنبر اسود ملا جس کی مالیت 10 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
بھارت کے جنگلی حیات قانون کے مطابق وہیل مچھلی کی قے فروخت کرنا جرم ہے۔
یہ مادہ خوشبوئیں بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، رواں برس عنبر اسود فروخت کرتے ہوئے پکڑے جانے والے یہ پہلے ملزمان نہیں ہیں۔
جولائی میں 28 کروڑ مالیت کی عنبر اسود سمیت چند ماہی گیر کیرالہ سے گرفتار ہوئے تھے جنہوں نے مچھلی کی قے مقامی حکام کو واپس کر دی تھی۔
عنبر اسود کیا ہے؟
عنبر اسود وہیل مچھلی کی آنتوں میں پیدا ہونے والا ایک مومی مادہ ہے جو کاسمیٹکس اور ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک کلو عنبر اسود کی قیمت 1 کروڑ روپے ہوتی ہے۔