لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی لاہور کی تنظیم سازی کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا احتجاجی اجلاس ٹیمپل روڈ پر زون 159کے صدر اکبر ہرا کے ڈیرہ پرہوا جس میں لاہور کی تنظیم نو کے دوران پرانے کارکنوں کو نظر اندز کرنے پراحتجاج کیا گیا، ۔ اجلاس میں زونل اور یوسی عہدیداروںاکبر ہرا، عرفان بھٹی، عرفان صدیقی، سردار اظہر، منشا پرنس، احمد رضا، انھد زیدی، ملک اویس چودھری زبیرسمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔ اس موقع پر شرکا نے کہا کہ پرانے کارکنوں زونل صدر منشا پرنس اکبر ہرا ،عرفان بھٹی، احمد رضا، میاں شاہد عباس دیگر عہدیداروں کو نظر انداز کردیا گیا۔ لاہور کے صدر اسلم گل نے کہا کہ تمام کارکن میرے بھائی ہیں، سب کو عہدے مل جائیں گے۔