• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن، سسپنس اور ایڈونچر سے بھرپور ملٹی اسٹارر فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا پہلا ٹیزر جاری

30 سکینڈ دورانیے پر مشتمل ٹیزر ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا، ہزاروں شہریوں نے لائیک اور شئیر کردیا۔

ورسٹائل فنکار اور نامور ڈائریکٹر فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بنی لالی ووڈ کی نئی سسپنس تھرلر فلم ”منی بیک گارنٹی“ کا پہلا ٹیزر ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد خان کی فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کرنے کے بعد پروڈکشن ٹیم نے پہلا ٹیزر بھی ریلیز کردیا جس میں شامل جاندار مکالمے، دلفریب لوکیشنز، ایکشن مناظر اور پروڈکشن کوالٹی نے شائقین کی فوری توجہ حاصل کرلی ہے۔

ڈائریکٹر فیصل قریشی اگرچہ ٹیزر میں کہانی یا کرداروں کو سامنے نہیں لائے، تاہم بیک گراؤنڈ میوزک اور بین الاقوامی معیار کی پروڈکشن کوالٹی دیکھنے والے کی توجہ فوری طور اپنی جانب مبذول کرلیتی ہے۔ 

فلم کی نمائش آئندہ برس عیدالفطر پر ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے سینماؤں میں کی جائے گی۔

 ”منی بیک گارنٹی“ ایک منفرد موضوع کا احاطہ کرتی ہے جس میں سوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

جبکہ عہد حاضر کے سپر اسٹار فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، جاوید شیخ، حنا دل پذیر، مرزا گوہر رشید، شایان خان، مانی، کرن ملک، علی سفینہ، مرحوم احمد بلال، عدنان جعفر، شفاعت علی اور اقدس وسیم سمیت دیگر فنکاروں نے منفرد انداز میں فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

فلمی حلقوں کے مطابق ”منی بیک گارنٹی“ ایک معیاری فلم ہے جس کی پروموشن کا آغاز اور شائقین کی جانب سے ملنے والا رسپانس انتہائی خوش آئند ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید